• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی یا اسرائیلی یونیورسٹیوں کو ہدف بنانے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی پاسداران انقلاب نے خطے میں 2 امریکی یا اسرائیلی یونیورسٹیوں کو ہدف بنانے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ ایران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر حملے کا جواب دیں گے اور خطے میں 2 امریکی یا اسرائیلی یونیورسٹیوں کو ہدف بنائیں گے۔

ایرانی حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ 28 مارچ کے حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی کیے ہیں جبکہ جنوبی فارس میں 1 امریکی ایف16 طیارہ مار گرایا، طیارہ سعودی ایئربیس پہنچنے سے پہلے گر گیا۔

حکام نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین اور خطے میں امریکی و اسرائیلی صنعتوں پر شدید حملے کیے ہیں، آئندہ ایرانی صنعتوں پر حملہ ہوا تو نتیجہ سوچ سے برا ہوگا۔

حکام نے یہ بھی کہا کہ حیفہ میں اسٹریٹجک الیکٹرونک وارفیئر سینٹر کو نشانہ بنایاہے، بن گورین ایئربیس پر ایندھن کے ذخیروں پر بھی حملہ کیا۔ کویت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران کا ڈرونز سے مبینہ حملہ کیا اور ریڈارسسٹم کونقصان پہنچا آگ بھڑک اٹھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید