• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی فیصلوں کی بدولت ملکی ضروریات کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے، وزیراعظم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت ملکی ضروریات کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں خطے کی صورتحال کے پیشِ نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ صورتحال میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور جس قدر ممکن ہوسکا گزشتہ تین ہفتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت ملکی ضروریات کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے 125 ارب روپے دیے، وفاقی حکومت نے یہ رقم مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام بچت مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دفاتر و کام کی جگہوں پر ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دی جائے، صوبائی حکومتیں موٹرسائیکل اور رکشہ مالکان کو رجسٹریشن اپنے نام کرانے کے لیے سہولیات فراہم کریں، اس اقدام سے ملک بھر کی موٹرسائیکلوں اور رکشوں کا ڈیٹا ڈیجیٹائز ہو جائے گا۔

اس ویڈیولنک اجلاس میں اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، عطا تارڑ، مصدق ملک، احسن اقبال، شزا فاطمہ خواجہ اور اویس لغاری بھی شریک ہوئے۔

ویڈیولنک اجلاس میں معاون خصوصی طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی شریک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید