• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاگ: 33 کے وی گنداوہ فیڈر کے 26 کھمبوں سے بجلی کی تاریں چوری، علاقے میں بجلی معطل

بھاگ میں 33 کے وی گنداوہ فیڈر کے 26 کھمبوں سے بجلی کی تاریں چوری کرلی گئیں۔کوئٹہ سے کیسکو کے مطابق بھاگ کے علاقے میں پانچ پی سی سی کھمبوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ 

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے مطابق 33 کے وی گنداوہ فیڈر سے منسلک علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔  

کیسکو کے مطابق بھاگ کےعلاقےمیں 33 کے وی گنداوہ فیڈر سے بجلی کی بحالی کا کام پیر کو شروع کیا جائے گا۔  

کیسکو کے مطابق تار چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تحریری درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید