• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز کیخلاف میچ میں بال سے چھیڑ چھاڑ، قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) الیون کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر  لاہور قلندرز کو پانچ رنز کی پنالٹی پڑگئی۔

بال کی حالت تبدیل کر نے پر امپائرز نے گیند تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، امپائرز گیند کی حالت تبدیل کرنے سے متعلق اب میچ ریفری روشن ماہنامہ کو رپورٹ کریں گے۔

روشن ماہنامہ کپتان شاہین آفریدی کو طلب کر کے سماعت کریں گے، میچ میں فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور شرف الدولہ تھے۔

خیال رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف دیا، جو کراچی کنگز نے آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی کی گئی، جس پر امپائر نے لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کنگز کو 5 رنز کی پنالٹی لگائی، فیلڈ امپائر نے گیند کی حالت سے مطمئن نہ ہونے کے سبب کراچی کنگز کو 5 پنالٹی رنز ایوارڈ کیے۔

آخری اوور میں کراچی کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے، تاہم گیند تبدیل کرنے پر 5 رنز کی پینلٹی نے میچ کا رخ بدل دیا اور یوں ہدف کم ہو کر 9 رنز رہ گیا، عباس آفریدی نے آخری اوور کی دوسری گیند پر زبردست چوکا اور تیسری گیند پر زوردار چھکا لگا کر میچ کا شاندار اختتام کیا اور یوں انہوں نے صرف 2 گیندوں پر 10 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید