• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میزائل……

میں نے ایک نیا میزائل بنایا ہے، ڈوڈو نے انکشاف کیا۔سچی؟ میں نے سر کھجایا،

یہ کروز میزائل ہے یا بیلسٹک؟

کم فاصلے کا ہے یا دور مار؟

زمین سے فضا میں مار کرتا ہے یا فضا سے زمین پر؟

اس میں روایتی دھماکا خیز مواد نصب کیا جاتا ہے یا ایٹمی وارہیڈ؟

اسے کس کے خلاف استعمال کرو گے؟

ڈوڈو نے نہایت تحمل سے میرے سوالات سنے۔

پھر بھرائی ہوئی آواز میں جواب دیا،

میں نے جو دور مار بیلسٹک میزائل بنایا ہے

اس پر گالیوں کا وارہیڈ لگاکر

سوشل میڈیا مخالفین کی پوسٹس پر استعمال کروں گا۔

تازہ ترین