ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا سفارتی کوششوں کو زمینی کارروائی کی تیاری چھپانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے امریکی صدر کو خبردار کیا کہ ہمارے جوان آپ کا انتظار کررہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ امریکا ایران کے تیل کو قبضے میں لے سکتا ہے، امریکا خارگ جزیرے پر قبضہ کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران سے جنگ کے لیے امریکا کے مزید 2 بحری جہاز جارج ایچ ڈبلیو بش اور یو ایس ایس ٹریپولی مشرق وسطیٰ پہنچ گئے ہیں، یو ایس ایس ٹریپولی پر 3 ہزار 500 میرینز اور سیلرز موجود ہیں۔