وزیر خزانہ کی زیر صدارت پیٹرول پرائس مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں ڈیزل کے ذخائر 23 سے 24 دن کیلئے کافی ہیں، پیٹرول بھی وافر دستیاب میں ہے، خام تیل کا تقریباً 11 دن کا اسٹاک موجود ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن حکام نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ اپریل کیلئے تیل درآمد کرنے کے انتظامات مکمل ہیں، ریفائنریز پوری صلاحیت کے قریب کام کر رہی ہیں، مزید کارگو راستے میں ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں غیر مستحکم، پریمیئم میں اضافہ ہوا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت سستے معاہدوں کے ذریعے تیل خریدنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم اسٹاکس کا جائزہ لیا گیا، سپلائی مستحکم قرار دے دی گئی، اجلاس میں فیول امپورٹ کیلئے شپنگ اور انشورنس معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔