• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1604 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 48 ہزار 447 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں خریداری کا رجحان غالب ہے جس کے نتیجے میں بیشتر شعبوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری دن کے دوران ڈالر کی قیمت ایک پیسہ کم ہو کر 279 روپے 15 پیسے پر آ گئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 16 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید