سکھر(بیورو رپورٹ)ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیروز شاہ کی ہدایت پر سکھر، خیرپور، گھوٹکی سمیت ڈویژن بھر کے تمام علاقوں میں جشن آزادی کے موقع پر پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، تمام ضلعی پولیس افسران کو ماسٹر سیکیورٹی پلان کے تحت سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایات دیتے ہوئے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔