• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 401 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 28 ڈالرز بڑھ کر 4560 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

تجارتی خبریں سے مزید