پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ فضا علی کی شوہر کے کپڑے پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ اپنے شوہر کے کپڑوں میں ملبوس نظر آ رہی ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج ان کا سوٹ پہنا ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ان کا سوٹ پہن کر ایسا لگا جیسے وہ میرے ساتھ ہی ہیں۔
یہ پوسٹ چند ہی لمحات میں سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی، جو اب ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ اب آپ کے شوہر آپ کے کپڑے پہن لیں گے اور اُنہیں لگے گا کہ آپ ان کے ساتھ ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ بس قائدِاعظم والی ٹوپی کی کمی لگ رہی ہے۔
واضح رہے کہ فضا علی نے عید کے پہلے دن انسٹاگرام پر تیسری شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔
اُنہوں نے اعجاز خان نامی شخص سے ایک سادہ اور مختصر سی تقریب میں شادی کی ہے۔