ایرانی حکام نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 1937 افراد شہید ہوئے ہیں۔
ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ شہداء میں 240 خواتین اور 212 بچے شامل ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے پہلے مہینے میں 800 سے زائد فضائی حملے کیے، ایران پر حملوں میں تقریباً 16 ہزار مختلف ہتھیار استعمال کیے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران پر حملوں میں 4 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں 2 ہزار سے زیادہ ایرانی فوجیوں اور کمانڈرز کو ختم کیا۔