پاسدارنِ انقلاب کی جانب سے امریکی ٹیک کمپنیوں کو نشانہ بنانے کے اعلان پر وائٹ ہاؤس کا ردِعمل سامنے آ گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج ایران کے کسی بھی حملے کو روکنے کے لیے تیار ہے اور اس کا ثبوت ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں میں 90 فیصد کمی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے گزشتہ روز خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر حملے کے جواب میں یکم اپریل سے خطے میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے ایرانی وقت کے مطابق یکم اپریل بدھ کی رات 8 بجے سے شروع ہوں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی فہرست میں امریکی ٹیک کمپنیوں کے علاوہ طیارہ بنانے والی کمپنی بھی شامل ہے۔