• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں 10 نرسیں شہید

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

ڈی جی نرسنگ سسٹم آرگنائزیشن کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں کم از کم 10 نرسیں شہید ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان نرسوں کو ڈیوٹی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں میں طبی عملے کے کئی ارکان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں کی تھیں جن میں عام شہریوں سمیت طبی عملے کی بھی بڑی تعداد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید