برطانیہ میں کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس سے تقریباً 27 لاکھ ملازمین کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سال یا اس سے زائد عمر کے ملازمین کے لیے کم از کم اجرت بڑھا کر 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے۔
اپرنٹسز اور کم عمر ملازمین کے لیے بھی اجرت میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت نئی کم از کم اجرت 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے کا مقصد مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانا اور کم آمدنی والے کارکنوں کی مالی صورتِ حال کو بہتر بنانا ہے۔