پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 8ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کی ٹیم جیت کی متلاشی ہے جبکہ ملتان سلطانز نے ایونٹ میں فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ ملتان سلطانز کا دوسرا جبکہ حیدرآباد کینگزمین کا تیسرا میچ ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔