• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ میں سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ ہوگیا

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایران جنگ سیمنٹ کی فروخت پر اثر انداز ہوئی ہے۔ 

کراچی سے سیمنٹ مینوفیکچررز کے اعلامیہ کے مطابق مارچ میں سمینٹ کی کھپت 0.91 فیصد اضافے سے 37.45 لاکھ ٹن رہی۔ مقامی کھپت 30.97 لاکھ ٹن جبکہ برآمدات 6.56 فیصد اضافے سے 6.48 لاکھ ٹن رہی۔

ایسوسی ایشن کےمطابق مالی سال کے 9 ماہ میں سیمنٹ کی کھپت 9.8 فیصد بڑھ کر 3.854 کروڑ ٹن رہی۔  

اعلامیہ کے مطابق اس دورن سیمنٹ کی مقامی کھپت 10.61 فیصد اضافے سے 3.16 کروڑ ٹن رہی، ابتدائی 9 مہینوں میں سیمنٹ کی برآمد 6.25 فیصد بڑھ کر 69.4 لاکھ ٹن رہی۔  

اعلامیہ کے مطابق تیل اور کوئلہ کی قیمتوں میں اضافے سے سیمنٹ سپلائی چین میں خلل پڑسکتا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید