گوادر ( اکبر جندانی /نامہ نگار) جشن آ زادی کی منا سبت سے ہفتے کو گوادر میں بہت بڑی کا ر ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں شامل تھیں۔ شرکاء نے اپنے گا ڑیوں کو سبز ہلالی پر چموں سے سجا رکھا تھا اور ہا تھوں میں قومی پر چم تھا مے ہوئے تھے جبکہ بعض شر کاء نے قومی پر چم والا لباس بھی زیب تن کیا ہو ا تھا ۔ریلی نے شہر کی مختلف شا ہراہوں کا گشت کیا ، شہر کی فضا ء پا کستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج رہی تھی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے ممبر صو بائی اسمبلی میر حاجی اکبر آ سکانی، ڈسٹرکٹ چیئر مین بابو گلاب، گوادر کی معروف شخصیت میر ساجد اسحق دشتی ،کہد ہ بابر، ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ، سی سی پی او گوادر برکت حسین کھو سو اور عابد رحیم سہرابی کاکہنا تھا کہ آزادی ایک بہت بڑ ی نعمت ہے اور آ زادی کھٹن اور مشکل جد و جہد کے بعد حاصل ہوتی ہے ہما رے اکابر ین ، ماؤں ، بہنوں اور بھا ئیوں نے اپنا لہو بہا کر ہما رے لئے آ زاد وطن حاصل کیا اور ان کی قر با نیوں کی بدولت آ ج ہم آ زاد فضا ء میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اہلیان گوادر نے جشن آ زادی کی تقر یبات میں بھر پور حصہ لیکر وطن سے محبت و دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔