بہاولپور(سٹی رپورٹر)تعلیمی بور ڈ بہاولپور میں گزشتہ روز جشن آزادی کے ضمن میں مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغازپرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا۔تقریب سے قبل سانحہ کوئٹہ میں شہداء کے لئے خصوصی دعا کرائی او ر ان سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ سپورٹس فیسٹیول میں بورڈ ملازمین کے مابین کرکٹ اور فٹ بال میچز کھیلے گئے۔اس سے قبل ملی نغموں کے مقابلے میں پہلی تین پوزیشن جیتنے والوں میں بالترتیب 03ہزار،02ہزار او ر01ہزار روپے کے نقد انعامات دیئے گئے۔ بورڈ کی تاریخ میں پہلی دفعہ سینئر ترین خاکروب یعقوب مسیح نے پودا لگا کر ہفتہ شجرکاری کا افتتاح کیا