بہاولپور(سٹی رپورٹر) استحکام پاکستان کے لئے تعلیم کا حصول بہت ضروری ہے۔ ہمیں چاہئے کہ بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ یہ بات چیئر مین تعلیمی بورڈ بہاول پور رانا مسعود اختر نے ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خواجہ صابر حسین، پرنسپل سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹر تنویر علی خان شیروانی اور رانا جاوید اقبال کے ہمراہ چلڈرن گا لاکے موقع پر بچوں کی کتب کی منعقدہ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔