• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ کے خطاب کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ خطاب کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

جاپان کا نکئی انڈیکس 1.5 فیصد کمی کے ساتھ نیچے آ گیا، جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 2.6 فیصد گر گیا۔

اسی طرح ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی تقریباً 1 فیصد کمی کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کار امریکی پالیسی اعلانات کے بعد محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں، جس کے باعث مارکیٹوں پر دباؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید