پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل رحمٰن کی شرٹ پہنے بغیر کچن میں ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
فیصل رحمٰن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کچن میں پورا ڈانس کلب جیسا ماحول بنا کر بھارتی گانے ’نیچے پان کی دکان‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں اداکار ایک ہی گانے پر دو مختلف بولڈ اسٹائلز میں ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرے عزیز ہم وطنو! کچن ڈانس کے لیے اپنے پسندید انداز کا انتخاب کریں۔
فیصل رحمٰن کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو چند ہی لمحات میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔
کچھ صارفین اداکار کے اعتماد اور انفرادیت کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں جب کہ کچھ نے طنزیہ انداز میں ان کے بولڈ انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔