آپریشن غضب للحق کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ عرب نیوز نے سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی رپورٹ شائع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق فروری کے مقابلے میں مارچ میں دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے خیبر پخنونخوا میں دہشتگردی میں 57 فیصد کمی ہوئی، دیگر شہروں میں بھی دہشتگردی میں واضح کمی واقع ہوئی۔
اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2026 کی پہلی سہ ماہی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی، دہشتگردوں کی ہلاکتیں عکاسی کرتی ہیں کہ آپریشنز مربوط، مؤثر اور مہلک ثابت ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر حملے کیے۔ پاکستان میں 2026 کے پہلے 3 ماہ میں مجموعی طور پر دہشتگردی کے واقعات میں 18فیصد کمی ہوئی۔