پاکستان کے عاصم خان ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے ایشین کوالیفائر کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
ایونٹ کے سیمی فائنل میں عاصم خان نے ہانگ کانگ کے مینگ ہونگ تانگ کو شکست دی، مقابلہ 54 منٹ جاری رہا، جو پاکستانی پلیئر نے 3-2 سے جیت لیا۔
عاصم خان کی سیمی فائنل میں فتح کا اسکور 11-5, 11-8, 6-11, 9-11, 11-6 رہا۔
کوالیفائرز کا فاتح کھلاڑی ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے مین ڈراز میں جگہ حاصل کرلے گا۔