ترک صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
کریملن کے مطابق دونوں صدور نے اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملے کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں بننے والی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
ترک صدارتی محل کے مطابق صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ ایران کے خلاف حملوں کو قبول نہیں کرتا اور نا ہی علاقائی ممالک کے خلاف ایران کی جوابی کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔
صدارتی محل کے مطابق ترکیہ ایران جنگ پر قابو پانے کےلئے اور خطے میں امن کے قیام کےلیے تمام فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔