• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے امریکا بھی متاثر

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے امریکا بھی متاثر ہوگیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

امریکا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 8 سینٹ اضافے کے بعد 4 ڈالر 30 سینٹ فی گیلن پر آگئی، پیٹرول کی سب سے زیادہ قیمت کیلیفورنیا میں 6 ڈالر فی گیلن دیکھی گئی۔

امریکی آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈیزل کی فی گیلن اوسط قیمت 3 سینٹ اضافے سے 5 ڈالر 50 سینٹ ہوگئی ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق ایران جنگ کے بعد سے ڈیزل کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ امریکی ڈرائیور کے اخراجات بھی 44 فیصد بڑھ گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید