ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے ان کی پرانی ویڈیو شیئر کردی۔
ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کہنے کو بڑی غلطی کہا تھا، اس حوالے سے عباس عراقچی نے کہا کہ ٹرمپ آبنائے ہرمز کی درست اصطلاح خلیج فارس استعمال کرتے ہیں، تاہم ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنا واقعی ایک "سنگین غلطی" ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران میں آج یوم خلیج فارس منایا جا رہا ہے، 400 سال پہلے آج ہی کے دن آبنائے ہرمز سے پرتگالیوں کو نکالا گیا تھا۔
اسی حوالے سے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے آبنائے ہرمز سے یورپی نوآبادیاتی قوتوں کو نکالا، اس فتح کی یاد میں ہم یوم خلیج فارس مناتے ہیں، ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے ذریعے خطے کو امریکی اثر و رسوخ سے آزاد مستقبل دے گا۔