• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی بھی اسٹار بن گئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ہالی ووڈ اسٹارز اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی شیلو بھی اسٹار بن گئیں، نئے میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہوئیں تو مداحوں حیران رہ گئے۔

19 سالہ شیلو نے کے-پاپ آرٹسٹ ڈے یونگ کے گانے ’واٹس گرل ٹو ڈو‘ میں بطور اداکارہ کام کیا ہے۔

ٹیزر میں شیلو کو چوٹیوں میں بال باندھے اور لپ گلوس لگائے ڈانس فلور پر تیار دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں نے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ اینجلینا جولی کی ہم شکل لگتی ہیں۔

شیلو نے گزشتہ سال اپنے والد کا نام ’پٹ‘ چھوڑ کر قانونی طور پر اپنا نام شی جولی رکھ لیا تھا۔ یہ فیصلہ انہوں نے اپنی 18ویں سالگرہ پر کیا، جسے عدالت نے اگست 2024 میں منظور کیا۔

اینجلینا اور بریڈ پٹ کی طلاق دسمبر 2024 میں مکمل ہوئی تھی۔ دونوں کے چھ بچے ہیں جن میں میڈوکس، زہارا، پیکس، ناکس اور ویوین شامل ہیں۔

شیلو کو ڈانس کا خاص شوق ہے اور ان کے ڈانس اسٹوڈیو کی ویڈیوز اکثر وائرل ہوتی ہیں۔ اب ان کا نیا میوزک ویڈیو 7 اپریل کو ریلیز ہوگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید