• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد انجلینا جولی کی ہمت و طاقت کون بنا؟

اداکارہ انجیلینا جولی — فائل فوٹو
 اداکارہ انجیلینا جولی — فائل فوٹو

ہالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور فلم اسٹار جوڑی، اداکارہ انجیلینا جولی اور اداکار بریڈپٹ کے درمیان گزشتہ سال کے اختتام پر 8 سال کی قانونی جنگ کے بعد بلآخر طلاق کا تصفیہ طے پا گیا۔

بریڈ پٹ سے اس 8 سالہ قانونی جنگ کے دوران انجیلینا جولی کے بچوں نے اُنہیں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کی ترغیب دی۔

برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ نے اداکارہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ ایک طرف اداکارہ اپنی زندگی کے تاریک اور مشکل وقت سے نکلنے کے بعد روشنی بننے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور دوسری جانب ان کے بچے یہ دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں کہ کچھ لوگوں کے پاس اتنی طاقت اور استحقاق ہے جس کے آ گے ان کی آوازوں کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی ان کے درد کا کسی کو کوئی احساس ہے۔

انجلینا جولی کے قریبی ذرائع نے مزید بتایا کہ اس مشکل وقت کے دوران اداکارہ کے بچے یہ چاہتے تھے کہ ان کی والدہ اپنے لیے آواز اُٹھائیں اور اپنا دفاع کریں جبکہ اداکارہ اس دوران اپنے بچوں کو مطمئن کرنے کے لیے مسلسل یہ یاد دلاتی رہیں کہ وہ لوگوں کی جانب سے پھیلائی گئی افواہوں پر قوانین کی تبدیلی پر توجہ دیں۔

یاد رہے کہ ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ 2005ء میں ایکشن فلم ’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور تب سے ہی وہ اکٹھے رہ رہے تھے جب کہ اس جوڑے نے 9 برس ساتھ گزارنے کے بعد بالآخر 2014ء میں شادی کا فیصلہ کیا تھا اور اس وقت ان کے 3 لے پالک بچوں سمیت 6 بچے تھے مگر ان کی شادی زیادہ لمبے عرصے تک نہ چل سکی۔

اداکارہ انجلینا جولی نے ستمبر 2016ء میں بریڈ پٹ سے اختلافات کے باعث طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا اور عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ بریڈ پٹ کثرتS شراب نوشی کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں جس کا بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید