• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز پرفارمنس کا سلسلہ کراچی میں بھی جاری رکھے گی، اسامہ میر

تصویر، سوشل میڈیا
تصویر، سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندر کے اسپنر اسامہ میر نے کہا ہے کہ لاہور کے میچز میں ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی، یہ سلسلہ کراچی میں بھی جاری رکھیں گے۔

کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں اسامہ میر نے کہا کہ جب وہ ٹیم سے آؤٹ ہوئے تھے، اس وقت لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں خود کو بہتر کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ جہاں موقع ملے، ایسی کارکردگی پیش کی جائے کہ جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔

اسپنر نے مزید کہا کہ لاہور کے میچز میں قلندرز نے اچھا پرفارم کیا، پی ایس ایل کے کراچی میچز میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید