• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارمولا ون کے ڈرائیور کارلوس سانز پاکستانی خاندانی نظام کے معترف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فارمولا ون ڈرائیور کارلوس سائنز نے ایک انٹرویو میں پاکستانی خاندانی ثقافت کی تعریف اور اس کا موازنہ ہسپانوی ثقافت سے کرتے نظر آگئے۔ 

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اسپین اور پاکستان دونوں میں خاندان کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور دونوں معاشروں میں تہوار اور خاص مواقع صرف قریبی افراد کے ساتھ نہیں بلکہ خاندان کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔

سائنز نے بتایا کہ جیسے ہسپانوی معاشرے میں بڑے اجتماعات اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا اہم ہے، ویسے ہی پاکستانی ثقافت میں بھی پورا خاندان ایک ساتھ بیٹھتا ہے، کھانے، خوشیاں اور روایات بانٹتا ہے۔

ان کے اس بیان نے پاکستانی مداحوں کو خوش کر دیا کیونکہ ایک عالمی اسٹار نے پاکستان کی گہری خاندانی اقدار کو تسلیم کیا۔

پاکستانی ثقافت اپنی محبت، مہمان نوازی اور خاندانی یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہی اقدار معاشرے کو مضبوط کرتی ہیں اور نسل در نسل منتقل ہوتی ہیں۔ 

ارلوس سائنز کا یہ اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی خاندانی روایتیں عالمی سطح پر بھی متاثر کن سمجھی جاتی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید