عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ شرحِ نمو میں کمی اور افراطِ زر میں اضافے کا سبب بنے گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ جنگ نہ ہوتی تو ہمارے تخمینے کے مطابق شرحِ نمو میں تھوڑا اضافہ ممکن تھا، اب تمام راستے قیمتوں میں اضافے اور سست شرحِ نمو کی جانب جاتے ہیں۔
کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ اگر جنگ طول پکڑ گئی تو افراطِ زر اور شرحِ نمو پر زیادہ اثر پڑے گا۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو کچھ ممالک کی جانب سے مالی معاونت کی درخواستیں ملی ہیں۔
آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قرض دینے کے کچھ موجودہ پروگراموں کو بڑھا سکتا ہے۔