ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ نے کہا ہے کہ جنگی مجرموں کا دھمکیوں، تباہی کا شور بڑھانا ان کی بوکھلاہٹ ہے۔
ایران کے عوام اور بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر جواب آ گیا۔
ایرانی نائب وزیر کھیل نے عوام سے اپیل کی کہ ایرانی عوام بجلی گھروں پر انسانی زنجیریں بنا کر ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے کہا کہ اگر ٹرمپ نے ایران کے سامنے ہتھیار نہ ڈالے تو ان کے اتحادیوں کو پتھر کے زمانے میں واپس بھیج دیا جائے گا، ایران واضح طور پر جنگ جیت چکا ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا تھا کہ 1 کروڑ 20 لاکھ ایرانیوں نے جنگ کے لیے خود کو رجسٹرڈار کرالیا ہے۔