• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری فوج عظیم، منگل کی ڈیڈ لائن حتمی ہے، ٹرمپ

اے ایف پی
اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منگل کی ڈیڈ لائن حتمی ہے، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایسٹر ایگ رول کی سالانہ تقریب ہوئی، جس کی سربراہی صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کی۔

تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ آج پریس کانفرنس کروں گا، ہمارا آپریشن رجیم چینج کا تھا، منگل کی ڈیڈلائن حتمی ہے، ہماری دی گئی تجاویز بہت اہم ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ فوری ختم ہوسکتی ہے اگر ایران وہ کرے جو اسے کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، اگر میرے پاس انتخاب ہوتا تو ایسا کرلیتا، ویسے بھی تہران کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ منگل کا دن ایران میں پاور پلانٹ اور برج ڈے ہوگا، دونوں ہی ایک ساتھ لپیٹ میں آئیں گے۔

انہوں نے ایران کے حوالے سے یہ بھی کہا تھا کہ  آبنائے ہرمز کو کھولو ورنہ تم جہنم میں دھکیل دیے جاؤ گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید