ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا ہے کہ خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائیں گے۔
امریکی دھمکیوں پر ترجمان ایرانی فوجی کمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو کئی سالوں تک خطے کے تیل اور گیس سے محروم کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے آج مشرق وسطیٰ میں امریکی اور اسرائیلی مفادات پر بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرون بھی فائر کیے ہیں۔
قبل ازیں امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات روک دیے ہیں اور جنگ بندی بات چیت سے بھی انکار کردیا ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔