سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) یوم آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں منعقد کی جائے گی صبح 8بج کر58منٹ پر سائرن بجایا جائیگا جس کے بعد ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل پرچم کشائی کی رسم ادا کریں گے ۔ اگوکی سے نامہ نگار کے مطابق پاکستان کا69واں یوم آزادی بھرپور انداز سے منانے کیلئے سیالکوٹ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں شاعر مشرق کی جائے پیدائش اقبال منزل بھی عوام کیلئے کھلی رہے گی ۔سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صبح پونے9 بجے قومی پرچم لہرایا جائے گا۔جس میں صدر چیمبرمیجر(ر) منصور احمد قومی پرچم لہرائیں گے