سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) تھانہ اگوکی کے علاقہ روحیل گڑھ میں ندیم اختر سکنہ مسلم بازار گاڑی نمبری LED.4198پر سواریاں کو ان کے گھروں میں چھوڑنے گیا تو وہاں موجود خانہ بدوش افراد نے گاڑی کو بچے اٹھانے والی گاڑی جان کر شور مچا دیا جس پر نوجوانوں نے گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے اس کو ڈنڈے سوٹے مار کر تباہ کردیا ۔ پولیس نے اشتیاق، عادل وغیرہ سمیت دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کرلیا ۔