سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) صدر سیالکوٹ کے علاقہ دوبرجی ملہیاں سے پولیس نے انسپکٹر ماحولیات احمد یار کی رپورٹ پر پرانے ٹائر رکھ کر ڈینگی کی افزائش کا موجب بننے کے الزام میں بلال، تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ لیاقت علی اور تھانہ بیگوالہ کے علاقوں سے مستنصر اور بشیر کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔