سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوڑا کرکٹ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تلف کرنے کیلئے عالمی معیار کی لینڈ سائیٹ تعمیر کرے گی ‘ لینڈ فل سائیڈ کی تعمیر کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور اربن یونٹ کی سٹینڈرڈ کے مطابق بھاگووال روڈ پر واقع موضع سیہوڑمیں مطلوبہ رقبہ ایکوائر کیا جائے گا۔یہ فیصلہ سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔