• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ نے امریکا ایران جنگ بندی کے تحت حملے روک دیے، ذرائع

— تصویر عالمی میڈیا
— تصویر عالمی میڈیا

لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ نے امریکا ایران جنگ بندی کے تحت اسرائیلی فوج پر حملے روک دیے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ نے (آج) بدھ کی علی الصبح سے شمالی اسرائیل اور لبنان میں اسرائیلی فوج پر حملے روک دیے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ حملے امریکا اور ایران کے درمیان اعلان کردہ جنگ بندی کے تحت روکے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملے جاری رکھے ہیں اور لبنانی شہر طائر کے شہریوں کو جنوبی لبنان میں دریائے زہرانی کے شمال کی طرف انخلا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید