• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی لبنانی شہر طائر پر حملے کی دھمکی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیل نے لبنانی شہر طائر پر حملے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے طائر کے شہریوں کو انخلاء کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہری جنوبی لبنان میں دریائے زہرانی کے شمال کی طرف انخلاء کریں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت کے کہنے پر ایران پر حملے روک دیے ہیں، تاہم لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ادھر لبنان کی فوج نے بھی جنوبی لبنان کے دیہات میں شہریوں کو واپس نہ آنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

لبنان کی فوج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوبی لبنان کے دیہات میں واپس نہ جائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے مطابق ایران میں ہونے والی جنگ بندی حزب اللّٰہ کے خلاف لڑائی پر لاگو نہیں ہوتی۔

لبنان کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقائی حالات اور جنگ بندی کے حوالے سے اطلاعات کے پیشِ نظر، فوجی کمانڈ شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ جنوبی دیہات اور قصبوں میں واپس جانے سے گریز کریں اور ان علاقوں کے قریب نہ جائیں جہاں اسرائیلی قبضہ کار فورسز پیش قدمی کر چکی ہیں تاکہ اپنی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید