• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف نے 9 اپریل کا لیاقت باغ کا جلسہ ملتوی کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے9 اپریل کا لیاقت باغ کا جلسہ ملتوی کردیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے جلسہ ملتوی کرنے کی درخواست کی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ جلسہ ملتوی کر رہے ہیں، جس کے بعد سیاسی کمیٹی نے جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل  ضلعی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کی لیاقت باغ میں جلسے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق جلسے سے متعلق درخواست پر ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی میں جائزہ لیا گیا، سیکیورٹی اور امن و امان کی موجودہ صورتحال میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے، ایسے میں سیاسی جلسہ خطرناک ہوسکتا ہے، لیاقت باغ جیسے حساس مقام پر جلسے کی سیکیورٹی کے لیے بڑے پیمانے پر وسائل درکار ہوتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید