• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، میرا کام برطانیہ کی حفاظت کرنا تھا، وزیراعظم کیئر اسٹارمر

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ  یہ جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، میرا کام برطانیہ کی حفاظت کرنا تھا۔ امریکا ایران جنگ بندی ہوگئی ہے لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ 

کنگ فہد ایئر بیس پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے نے کہا کہ جنگ بندی کو مستقل اور دیرپا بنانے کے لیے کام کرنا ہے، ہم سب جیسا امن دیکھنا چاہتے ہیں اس کے لیے ابھی کام باقی ہے۔ 

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی بہت سا کام کرنا باقی ہے، آبنائے ہرمز کا کھلا ہونا بہت اہم ہے، اس کے لیے متعدد ممالک کو اکٹھا کر رہے ہیں۔ 

انہو نے کہا کہ اب سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک سے بات چیت کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید