بھارت میں اسرائیل کے سفیر رووین آزر نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت پاکستان کو قابل اعتماد پلئیر نہیں سمجھتی۔
میڈیا سے گفتگو میں اسرائیلی سفیر نے کہا کہ امریکا نے اپنی وجوہات کی بنا پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی معاونت کی خدمات حاصل کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ماضی میں بھی دیکھا ہے کہ امریکا نے کس طرح قطر اور ترکیہ کو حماس سے معاہدے کے لیے استعمال کیا۔
رووین آزر نے کہا کہ اسرائیل کے لیے یہ بات اہم ہے کہ وہ جو نتائج دیکھنا چاہتا ہے اس کے لیے امریکا کے ساتھ ہم آہنگ رہے۔