• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی و ایران کے بعد ترکیہ میں بھی غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جرمنی اور ایران کے بعد ترکیہ میں بھی غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا۔

افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق ترکیہ پولیس نے شرناق اور بایبُرت میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 افغان مہاجرین سمیت 6 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

افغان جریدے کے مطابق بایبُرت میں پناہ گزینوں کو سرحد پار کروانے والے انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے 3 افغان کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترک محکمۂ ہجرت کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہجرت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سخت سرحدی نگرانی، تارکین وطن کی گرفتاریوں اور فوری ملک بدری کا عمل جاری رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید