• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک، 9 لاپتہ

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

چین کے شمالی صوبے شانشی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 82 مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ 9 تاحال لاپتہ ہیں، حادثہ گزشتہ شام پیش آیا جب کان میں 247 کارکن موجود تھے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بیشتر مزدوروں کو باحفاظت کان سے باہر نکال لیا گیا ہے تاہم کئی افراد زہریلی کاربن مونو آکسائیڈ گیس سے متاثر ہوئے ہیں۔

امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کو فوری طبی سہولت فراہم کرنے اور حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ 

حکام نے کان کمپنی کے 1 ذمے دار کو تحویل میں بھی لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ شانشی صوبہ چین کی بڑی کوئلے کی کانوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں ماضی میں بھی حفاظتی انتظامات کی کمی کے باعث کئی بڑے حادثات پیش آ چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید