روسی ٹینس اسٹار ڈینئیل میڈویڈوف نے بدترین شکست کے بعد جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے کورٹ میں اپنا ریکٹ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے ابتدائی مرحلے میں میڈویڈوف کو حیران کن طور پر اطالوی کھلاڑی میٹیو بارٹینی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اطالوی پلیئر نے یک طرفہ مقابلے میں اپنے حریف کو 0-6 اور 0-6 سے شکست دے کر واضح برتری حاصل کی۔
یہ میڈویڈوف کے کیریئر کا پہلا موقع ہے جب وہ کسی میچ میں ایک بھی گیم جیتنے میں ناکام رہے، جبکہ میچ صرف 49 منٹ میں ختم ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شکست کے بعد مایوسی کا شکار میڈویڈوف نے کورٹ میں اپنا ریکٹ توڑ دیا۔
واضح رہے کہ یہ میٹیو بریٹینی کی ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل کسی بھی کھلاڑی کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔