• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی کے زیرِ انتظام مغربی کنارے میں نئی بستیوں کے قیام کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرِ انتظام مغربی کنارے میں نئی بستیوں کے قیام کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں 34 نئی بستیوں کے قیام کی منظوری دے دی۔

مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں کے ساتھ نئی اسرائیلی بستیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں مجموعی طور 103 نئی اسرائیلی بستیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ عرصے میں 69 اسرائیلی بستیوں کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بستیوں کے قیام کے اعلان پر اسرائیلی مبصرین بھی حیران ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید