انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم ہوگئی، برازیل ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر لارا کارڈوسو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔
لارا کارڈوسو ایک اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی انٹرنیشنل کھلاڑی بن گئیں۔
افریقی ملک لیسوتھو ویمنز ٹیم کے خلاف میچ میں کارڈوسو نے صرف 4 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل مینز کرکٹ میں بھوٹان کے سونم یشی نے 2025 میں 8 وکٹوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ انڈونیشیا کی روحمالیا کے پاس تھا جنہوں نے 7 آؤٹ کیے تھے۔
اس میچ میں برازیل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز بنائے تھے جبکہ کارڈوسو کی بہترین بولنگ کے باعث لیسوتھو کی ٹیم صرف 13 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور یوں برازیل نے میچ 189 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔