اس سال حج کیلئے لاہور ایئرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پہلے ہی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنشنل ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں اور لاہور ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اس بارے میں سعودی حکام نے لاہور ایئرپورٹ کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے۔
روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت سعودی امیگریشن حکام کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس سے جانے والے عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن پاکستان میں ہی کر دیں گے۔ سعودی عرب پہنچنے پر عازمین کا امیگریشن نہیں ہوگا۔